Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
14 - 26
کپڑے پر پیشاب کی ایسی ہی باریک چِھینٹیں پڑ گئیں، اگر وہ کپڑا پانی میں پڑ گیا تو پانی بھی ناپاک نہ ہوگا۔
        (بہار شریعت حصہ ۲ص۱۱۴)
گوشت میں بچاہوا خون
     گوشت، تِلّی، کلیجی میں جو خون باقی رہ گیا پاک ہے اور اگر یہ چیزیں بہتے خون میں سَن جائیں(یعنی آلودہ ہو جائیں) تو ناپاک ہیں ،بِغیر دھوئے پاک نہ ہوں گی۔                             (ایضاً)
جانوروں کی سُوکھی ہڈیاں
     سُوَر کے علاوہ تمام جانوروں کی وہ ہڈّی جس پرمُردار کی چِکنائی نہ لگی ہو پاک ہے ، اور بال اور دانت بھی پاک ہیں۔     (اَیضاً ص۷ ۱۱)
حرام جانورکا دُودھ
     حرام جانوروں کا دودھ نَجِس ہے، البتّہ گھوڑی کا دودھ پاک ہے مگر کھانا جائز نہیں۔                 (ایضاًص۱۱۵)
Flag Counter