Brailvi Books

کامیاب استاد كون؟
38 - 44
طلباء کو اپنے استاذ صاحب مدنی انعامات کا کارڈ پُر کرتے ہوئے دکھائی دیں گے تو وہ بھی ان کے نقش ِ قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے ۔ ہر مدنی ماہ (یعنی قمری مہینے ) کے ابتدائی دس دن کے اندر اندرجامعہ میں کارڈ جمع کرکے اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائی کو جمع کروانے کا معمول بنا لے۔
 (23) علمِ دین کو پھیلانے کا ذہن :
        اپنے طلباء کو اشاعتِ علمِ دین کا ذہن دیتا رہے تاکہ قریہ قریہ نگرنگر علم کے کثیر چراغ روشن ہوں اور جہالت کے اندھیرے دور ہوجائیں ۔ ان کے جذبات کو تقویت دینے کے لئے راہِ خدا لمیں سفر کی ترغیب دے تاکہ وہ معاشرے کے ابتر حالات اور پھیلی ہوئی جہالت کو خود ملاحظہ کریں اور اس مدنی مقصد کو اپنا لیں کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ،ان شاء اللہ عزوجل۔''

    الحمدللہ عزوجل! دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے 3دن ، 12 دن ،30 دن اور 12 ماہ کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں ۔ ان مدنی قافلوں کی برکت سے ہمیں اپنے طرزِزندگی پر دیانت دارانہ غوروفکر کا موقع میسر آئے گا اوراپنی آخرت کو بہتر سے بہتر بنانے کی خواہش دل میں پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں اب تک کئے جانے والے گناہوں کے ارتکاب پر ندامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی ۔

    ان قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فضول گوئی کی جگہ زبان سے درود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ،حمد ِ الٰہی اور نعتِ رسول  صلي اللہ تعالي عليہ وسلم کی عادی بن جائے گی ، دنیا کی محبت میں ڈوبا ہوا دل آخرت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا ،ہمارا
Flag Counter