| کامیاب استاد كون؟ |
کیڑے کودریا میں ڈوبتے ہوئے دیکھا تواسے پکڑکر باہر نکال دیا۔انہوں نے جونہی کیڑے کو پکڑا تو اسنے ڈنک مار دیا اور دوبارہ پانی میں گر گیا۔انہیں پھر اس پرترس آیا ۔ انہوں نے پھر کیڑے کو باہر نکال دیا ۔اس مرتبہ بھی کیڑے نے ڈنک مارا ۔اس طرح کیڑا باربارپانی میں گرتا رہا اور وہ بزرگ اسے نکالتے رہے ۔کسی نے ان سے کہا : ''آپ کیڑے کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں اور وہ ہر مرتبہ آپ کو ڈنک مارتا ہے،اسے ڈوبنے دیں۔اس بزرگ نے جواب دیا ،''اگر کیڑااپنی بری عادت نہیں چھوڑسکتا تو میں اپنی نیک عادت کیوں چھوڑوں ۔
(22) علم پر عمل کرنے کا جذبہ:
طلباء کو علم پر عمل کرنے کا جذبہ دلاتا رہے ۔ اس سلسلے میں امیرِاہل ِ سنت ، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل کرنابے حدمفید ہے ۔ان شاء اللہ عزوجل ،اس کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد آپ کا دل گواہی دے گا کہ یہ خود احتسابی کا ایک جامع اور خود کار نظام ہے جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے باجماعت نماز پڑھنے پر استقامت پانے، پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ ان انعامات پر عمل کرنے میں آسانی کے لئے مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسالے ''مدنی تحفہ''اور'' گلدستہ مدنی انعامات'' کا مطالعہ نفع بخش ہے ۔
استاذ کو چاہے کہ نہ صرف طلباء کو اس کارڈ کے پُر کرنے کی وقتا ًفوقتاًترغیب دیتارہے بلکہ خود بھی ان مدنی انعامات پر عمل کرے اور روزانہ اس کارڈ کو پر کرتا رہے ۔جب