Brailvi Books

کامیاب استاد كون؟
35 - 44
طالب العلم میں تحریر کی صلاحیت غالب دیکھے اسے تحریر کی مشق کروائے ، جس میں تدریس کی صلاحیت غالب دیکھے اسے تدریس کے اسرار ورموز سے آگاہ کرے ، اسی طرح جس کا ترجمہ اچھا ہو اسے اکابرین کی کتب کا ترجمہ کرنے کی تربیت دے ،علی ھذا القیاس ۔
 (15) غیبتوں اور چغلیوں کا بازار:
        ایسے طلباء کو ہرگزاپنے قریب نہ آنے دے جو اس کے پاس بیٹھ کر غیبتوں اور چغلیوں کا بازار گرم کرنا شروع کردیں ۔ بلکہ ایسے طلباء کی احسن انداز میں اصلاح فرما دے ۔
 (16) جاسوسی کا جال بچھانا:
    کسی بھی طالب العلم کو دوسرے طلباء یا اساتذہ یا انتظامیہ کے کسی فرد کی جاسوسی پربلااجازتِ شرعی مامور کرکے اپنی آخرت کو داؤ پر نہ لگائے ۔
 (17) دیگر اساتذہ کی خامیوں کا چرچا کرنا:
         کسی بھی استاذخواہ وہ اس سے جونیئر (یعنی کم تجربہ کار)ہی کیوں نہ ہو، کے اندازِ تدریس کے ناقص ہونے یا دیگر خامیوں کا تذکرہ ہرگز ہرگز طلباء بلکہ کسی کے سامنے بھی نہ کرے کیونکہ اس سے فتنہ وفساد برپا ہوتا ہے اور جامعہ کا معیارِ تعلیم تنزلی کا شکار ہوجاتا ہے ۔اس لئے جب بھی دیگر اساتذہ کا ذکر کرے تو بھلائی کے ساتھ ہی کرے ۔
 (18) کسی طالب العلم کا احسان لینا:
    کسی بھی طالب العلم سے کسی قسم کا احسان بصورت قرض یا عاریت وغیرہ نہ لیں کیونکہ مشہور عربی مقولہ ہے ،''الاحسان یقطع اللسان یعنی احسان زبان کو روک دیتا
Flag Counter