Brailvi Books

کامیاب استاد كون؟
31 - 44
سے پیچھا چھڑانے کے لئے مفید مشورے دے ۔اوراگر کسی طالب العلم کو کوئی کامیابی نصیب ہو تو اس کی حوصلہ افزائی کرے بلکہ ممکن ہوتو کوئی تحفہ بھی دے اور اس کی مزید کامیابیوں کے حصول کے لئے دعا کرے ۔
 (3) بیمار ہونے پر عیادت :
        اگر کوئی طالب العلم (بالخصوص مقیم طالب العلم)بیمار ہوجائے تو سنت کے مطابق اس کی عیادت کرے اور بیمار کی عیادت کرنے کا ثواب لوٹے جیسا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکريم سے روايت ہے کہ سرورِکونین   صلي الله تعالي عليه وسلم نے فرمايا ''جو مسلمان کسی مسلمان کی عيادت کے ليے صبح کو جائے تو شام تک اس کے ليے ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے ہيں اور شام کو جائے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے ہيں اور اس کے ليے جنت ميں ايک باغ ہوگا۔''(سنن الترمذی، رقم الحدیث ۹۷۱ ،ج۲، ص۲۹۰ )
(4) طلباء کی غم خواری:
    اگر کسی طالب العلم کے ساتھ کوئی سانحہ پیش آجائے مثلاً اس کے حقیقی والد یا کسی عزیزکی وفات ہوجائے یا گھر والوں کی طرف سے اس کی دل آزاری کی گئی ہو یا اس کا مالی نقصان ہوگیا ہوتو اس کی غم خواری کرے اور حدیث ِ پاک میں بیان کردہ ثواب حاصل کرے جیسا کہ حضرتِ جابررضي الله تعالي عنه سے روایت ہے کہ رسول اللہ   صلي الله تعالي عليه وسلم نے فرمایا ''جو کسی غم زدہ شخص سے تعزیت (یعنی اس کی غم خواری)کر ے گا اللہ عزوجل اسے تقوی کا لباس پہنائے گا اور روحو ں کے درمیان اس کی روح پر رحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کریگا اللہ عزوجلَّ اسے جنت کے جوڑوں میں سے دوایسے جوڑے
Flag Counter