| کامیاب استاد كون؟ |
وضاحت ایک ساتھ بیان کردے۔ اس سلسلے میں تختہ سیاہ کے استعمال میں ہر گزسستی نہ کرے اور ہوسکے تو سبق کا نقشہ بنا کر اور اپنی طرف سے مختلف مثالیں دے کر سمجھائے کہ اس طرح طلباء کو سبق جلدی سمجھ آجاتا ہے۔اس دوران غیرضروری ابحاث و تفاصیل میں پڑنے سے گریز کرے کہ اس طرح طلباء کا ذہن منتشرہوجاتا ہے اور وہ اصل سبق اور زائد تفصیل میں امتیاز نہیں کرپاتے اور دوسرے دن سبق سنانے میں ناکام رہتے ہیں۔آخر میں اس وضاحت کو عبارت پر منطبق کرے اور(وقت میسر ہونے کی صورت میں) طلباء کو اس سبق پر غور کرنے کے لئے مختصر وقفہ ضرور دے کہ انہیں پڑھایا گیا سبق مکمل سمجھ آگیا ہے یا نہیں ؟آپ اس طریقہ کار کی برکات کچھ ہی عرصہ میں کھلی آنکھوں سے ملاحظہ فرمائیں گے ۔(ان شاء اللہ عزوجل)
اُردُو سبق پڑھانے کا طریقہ:
اگر سبق اردو میں ہو تو کسی طالب العلم سے بلند آواز میں سبق پڑھوائے، جہاں ایک بات مکمل ہوجائے ۔ پھر نپے تلے الفاظ میں اس کا مفہوم مناسب رفتار کے ساتھ طلباء کے سامنے بیان کرے ،اگر سبق میں کوئی اصطلاح استعمال کی گئی ہو تو اس کی وضاحت بھی کر دے پھراگر ضرورت محسوس ہو تو طلباء کو ضروری بات بطورِ حاشیہ لکھوا دے اس کے بعد اگلی اردوعبارت پڑھوائے ۔ جہاں کوئی بات پوری ہوجائے وہاں سابقہ عمل دہرائے ۔ جب مقررہ سبق پورا ہوجائے تو طلباء کی ذہنی سطح کے مطابق پورے سبق کی وضاحت ایک ساتھ بیان کرے۔ اس سلسلے میں تختہ سیاہ کے استعمال میں ہرگزسستی نہ کرے اور ہوسکے تو سبق کا نقشہ بنا کر اور اپنی طرف سے مختلف مثالیں دے کر سمجھائے کہ اس طرح طلباء کو سبق جلدی سمجھ آجاتا ہے۔اس دوران غیرضروری ابحاث و