Brailvi Books

کامیاب استاد كون؟
20 - 44
متن سے تعلق نہ رکھنے والی کسی بحث کو اپنے درسی بیان میں ہرگز شامل نہ کرے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ طلباء اس میں دل چسپی بھی لیں اور ان پر استاذ کے کثرتِ مطالعہ کی دھاک بھی بیٹھ جائے لیکن وہ اصل سبق سے محروم رہ جائیں اورجب امتحان قریب آجائیں تو نصاب کی عدمِ تکمیل پر پریشان حال دکھائی دیں ۔

     درسی بیان مرتب کرنے کے بعد اس پر نظر ثانی ضرور کرے۔اگر اس میں کچھ ایسے الفاظ شامل ہوگئے ہوں جو طلباء کے لئے مشکل ہوں تو ان کی جگہ آسان الفاظ کی ترکیب بنائے۔ اسی طرح اگر سبق کی ترتیب میں نقص محسوس ہو مثلاً جونکتہ آخر میں ہے اسے پہلے کہنا زیادہ مناسب ہو تو ترتیب ضرور درست کر لے ۔ پھر اگر اس بیان کے نتیجے میں کوئی اعتراض پیدا ہوتا ہو یا سوال اٹھتا ہو تو اس کا جواب بھی ہاتھوں ہاتھ تیار کر لے تاکہ درجہ میں کسی طالب علم کے سوال کرنے پر سوچ وبچار میں صرف ہونے والا وقت بچ سکے ۔
درسی بیان(تقریر) کی مشق کس طرح کرے ؟
     نئے مدرسین کو بالخصوص چاہے کہ وہ درسی بیان مرتب کرنے کے بعد اسے تنہائی میں اس طرح بیان کریں کہ گویا طلباء آپ کے سامنے بیٹھے ہیں اور آپ انہیں سبق پڑھا رہے ہیں ،یا اگرہوسکے تو اپنا بیان ریکارڈ کرلے پھر اسے سنے اور اس بات پر غور کرے کہ آیا میرے اندازِ بیان سے طلباء کو سبق کے بارے میں شرحِ صدر حاصل ہوجائے گا یا نہیں ؟اگر جواب ہاں میں آئے تو مریض ِ عُجب بننے کی بجائے اللہ تعالیٰ کا شکر کرے اور اگر مذکورہ سوال کا جواب نفی میں ہوتو درسی بیان میں جہاں جہاں تقدیم وتاخیر ، تطویل واطناب اور عدمِ تکمیل کی خامیاں محسوس ہوں انہیں درست کر لے ۔اس سلسلے میں تجربہ کار مدرسین اور اپنے استاذ محترم کے اندازِ تدریس کا مشاہدہ کرنااور ان سے گاہے بگاہے
Flag Counter