| کامیاب استاد كون؟ |
بارے میں اپنا مطالعہ کم از کم اس وقت تک جاری رکھے جب تک متن میں درج شدہ ایک ایک لفظ کے مفہوم اور فوائدِ قیودوغیرہ کے بارے میں اس کا فہم کامل نہ ہوجائے کیونکہ اگر سبق کے بارے میں کوئی الجھن باقی رہ گئی تو یہ درجہ میں ٹھیک سے نہیں پڑھا پائے گا ۔اگر حواشی وشروحات سے مدد لینے کے باوجود کوئی بات سمجھ میں نہ آسکے تو رب تعالیٰ سے اس کے حل کے لئے دعا کرے ۔اگر پھر بھی ناکام رہے تو سبق پڑھانے سے پہلے پہلے جامعہ میں پڑھانے والے دیگر اساتذہ سے پوچھنے میں شرم محسوس نہ کرے۔
درسی بیان(تقریر) کو کس طرح مرتب کرے ؟
کسی کو اپنا مافی الضمیر اچھے انداز میں سمجھانے کی صلاحیت بلاشبہ بہت بڑی نعمت ہے ۔جس مضمون کے مطالعے کے لئے استاذ نے طویل وقت صرف کیا ہو'اس مطالعے سے حاصل شدہ معلومات کو خوبصورت اسلوب اور دل نشین ترتیب کے ساتھ طلباء تک پہنچانا بے حد ضروری ہے ۔ اگر کسی استاذ کا مطالعہ بہت وسیع ہو،وہ سبق سے متعلقہ تمام ابحاث کا فہم بھی رکھتا ہو لیکن اپنی معلومات طلباء تک منتقل کرنے کے لئے اس کے پاس مناسب جملے نہیں ہیں تو طلباء اس استاذ سے کامل طور پر استفادہ نہیں کر پائیں گے اور یوں اس کا کثرت سے مطالعہ کرنا طلباء کے لئے زیادہ نفع بخش ثابت نہ ہوگا ۔ اس لئے استاذ کو چاہے کہ اس نعمت کوطلب کرنے اور اس میں دوام کے حصول کے لئے بارگاہِ الٰہی لمیں دعا کرتا رہے ۔
استاذ کو چاہيے درجہ میں کئے جانے والے درسی بیان کی تیاری کے لئے اس سبق کے بارے میں اپنی تمام معلومات کو اپنے ذہن میں یا صفحہ قرطاس پر نکات کی صورت میں یکجا کرے پھرتقدیم وتاخیر کا خیال رکھتے ہوئے ان معلومات کو مرتب کرے۔ حلِّ