Brailvi Books

کامیاب استاد كون؟
16 - 44
اور وہ بھی مدنی انعامات کا کارڈ پرکرتے دکھائی ديں گے،۔۔۔۔۔۔(مدنی انعامات کی وضاحت آخری صفحات میں ملاحظہ فرمائیں۔) 

    اگراستاذ حقیقی عاجزی اختیار کرنے والاہے تو اس کے طلباء بھی عاجزی کے پیکر بن کر رہیں گے ،۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ خوش لباس ہے تو اس کے طلباء کے لباس بھی صاف ستھرے دکھائی دیں گے ،۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ معاملات(مثلاً قرض اور عاریت وغیرہ کے معاملات میں) میں صفائی پسند واقع ہوتاہے تو اس کے طلباء بھی اس کی پیروی کرنے میں فخر محسوس کریں گے ،۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ مطالعے کا شوق رکھتا ہے تو اس کے طلباء کے ہاتھوں میں بھی کتابیں دکھائی دیں گی ،۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ اپنے اسلاف کا ادب کرتا ہے تو اس کے طلباء بھی بزرگوں کا احترام کرنے والے ہوں گے ،۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ قناعت پسند ہے تو اس کے طلباء بھی لالچ سے دامن بچاکر رکھیں گے،۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ کسی کا احسان لینے کا عادی نہیں ہے تو اس کے طلباء بھی کسی سے احسان لینے پر تیار نہیں ہوں گے ،۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ نفاست پسندہے تو اس کے طلباء کی چیزیں بھی کمرے میں بکھری ہوئی دکھائی نہیں دیں گی ،۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ پرہیز گار ہے تو اس کے طلباء بھی خوف ِ خدا عزوجل رکھنے والے ہوں