Brailvi Books

کامیاب استاد كون؟
15 - 44
کامیاب استاذ کون؟
    ہر صحبت خواہ اچھی ہو یا بری اپنا ایک اثر رکھتی ہے اسی حقیقت کو سرورِ عالم نورِ مجسم  صلي الله تعالي عليه وسلم نے اس طرح بیان فرمایاہے کہ''اچھے اور برے مصاحب کی مثال ، مشک اٹھانے والے اور بھٹی جھونکنے والے کی طرح ہے ، کستوری اٹھانے والا تمہیں تحفہ دے گا یا تم اس سے خریدو گے یا تمہیں اس سے عمدہ خوشبو آئے گی ، جبکہ بھٹی جھونکنے والا یا تمہارے کپڑے جلائے گا یا تمہیں اس سے ناگوار بو آئے گی ۔'' 

( صحیح مسلم،ص۱۱۱۶،رقم الحدیث ۲۶۲۸)

    چونکہ طلباء طویل عرصے تک روزانہ استاذ کی صحبت میں بیٹھتے ہیں لہذا استاذکی ذات میں پائے جانے والے اوصاف غیر محسوس طور پر اس کے طلباء میں منتقل ہوجاتے ہیں ۔چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ خوش اخلاق ہے تو اس کے طلباء بھی حسن ِ اخلاق کے مظہر ہوں گے،۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ مسلمانوں کی خیر خواہی کاجذبہ رکھتا ہے تو اس کے طلباء بھی مسلمانوں کی مدد کرنے میں خوشی محسوس کریں گے، ۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا جذبہ رکھتا ہے تو اس کے طلباء بھی نیکی کی دعوت کو پھیلاتے ہوئے نظر آئیں گے ،۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ عفو ودرگزر کا پیکر ہے تو اس کے طلباء بھی غصے سے کوسوں دور رہنے والے ہوں گے ،۔۔۔۔۔۔

    اگراستاذ مدنی انعامات پر عمل کرتا ہے تو اس کے طلباء میں بھی عمل کا جذبہ بڑھے گا
Flag Counter