Brailvi Books

کامیاب استاد كون؟
12 - 44
لئے مطالبہ نہیں کروں گا ۔

     (۱۵) طلباء کی کوئی بات ناگوار گزری تو صبر کروں گا ۔

    (۱۶) جان بوجھ کر امرد کو اپنے قریب نہیں بٹھاؤں گا ۔ 

    (۱۷) اگر وہ میرے قریب آکر بیٹھ گیا تو حکمتِ عملی سے اس کی جگہ تبدیل کردوں گا، بصورتِ دیگر اس کا چہرہ یا لباس وغیرہ دیکھ کربات کرنے سے بچوں گا ۔

    (۱۸) درجہ میں بیٹھنے کی وجہ سے نیک صحبت کے فضائل حاصل کروں گا ۔

    (۱۹) صحبت کے حقوق پورے کرنے کی کوشش کروں گا ۔

    (۲۰)دینی کتب کا ادب کروں گا ۔

    (۲۱)درس کی جگہ کابھی ادب کروں گا ۔

    (۲۲) سبق شروع کرنے سے پہلے یہ پڑھوں گا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
     (۲۳)علماء کی زیارت کرکے عالم کی زیارت کے فضائل حاصل کروں گا۔

     (۲۴) طلباء کا سبق توجہ سے سنوں گا ۔

    (۲۵) اگر طلباء کو کوئی بات سمجھ نہ آئی تودوبارہ سمجھانے میں عار محسوس نہیں کروں گا ۔ 

    (۲۶)فضول اور بے محل سوالات کرنے والے طلباء کو جھاڑنے کی بجائے نرمی سے سوال کرنے کے آداب سے آگاہ کروں گا ۔

    (۲۷)کسی سوال کا جواب نہ آتاہوا تو غلط جواب دینے کی بجائے دوسرے دن سمجھانے کا وعدہ کروں گا ۔

    (۲۸)کسی مضمون کو پڑھانے کا حق ادا نہ کرسکا تو انتظامیہ کے سامنے اعتراف کرنے
Flag Counter