Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
66 - 68
کاذکر ہے وہا ں ساس اور سسر کے ساتھ وہی حسن سلو ک بجا لائیں جبکہ کوئی مانع شرعی نہ ہو۔

۱۳۔ مسائل القر آن ص۲۹۰پر ہے ،ہر نماز کے بعد ذیل میں دی ہو ئی دعا اوّل وآخِر دُرود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیں ـ.ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ بال بچے سنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں مَدَنی ماحول قائم ہو گا ۔
﴿اللّٰھُمّٰ﴾رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیۡنَ اِمَامًا ﴿۷۴﴾
ترجمہ کنز الایمان : اے ہمارے ربّ ہمیں دے ہماری بیبیوں اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا۔(پ ۱۹،الفرقان ۷۴)

۱۴۔ نافرمان بچّہ یا بڑا جب سویا ہوتواس کے سرہانے کھڑے ہو کر ذیل میں دی ہوئی آیات صرف ایک بار اتنی آواز سے پڑھیں کہ اس کی آنکھ نہ کھلے۔ (مدّت۱۱تا۲۱دن)
    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ طبَلْ ہُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیۡدٌ ﴿ۙ۲۱﴾فِیۡ لَوْحٍ مَّحْفُوۡظٍ ﴿٪۲۲﴾
 (ترجمہ کنز الايمان:بلکہ وہ کمال شرف والا قرآن ہے لوح محفوظ ميں) (پ ۳۰ ا لبروج ۲۱،۲۲)(اوّل،آخر،ایک مرتبہ درود شریف)

(۱۵) نیز نافرمان اولاد کو فرماں بردار بنانے کے لیے تاحصولِ مراد نمازِ فجر کے بعد آسمان کی طرف رخ کر کے'
'' یَاشَھِیْدُ''
۲۱ بار پڑھیں (اوّل وآخر، ایک بار درود شریف)۔

مدنی التجا: نافرمانوں کو فرماں بردار بنانے کے لیے اَور اد شروع کرنے سے قبل سیدنا امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنِ کے ایصال ثواب کے لیے ۲۵ روپے کی دینی کتابیں تقسیم کر دیں ۔
Flag Counter