Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
67 - 68
مَدَنی گزارش
    طالبُ العلم کو چاہے کہ'' اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش '' کے لئے عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہِ خداعزوجل میں سفر کرتا رہے ۔الحمدللہ عزوجل! دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے 3دن ، 12 دن ،30 دن اور 12 ماہ کے لئے راہِ خدا ل میں سفر کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں ۔ ان مدنی قافلوں کی برکت سے ہمیں اپنے طرزِزندگی پر دیانت دارانہ غوروفکر کا موقع میسر آئے گا ،اپنی آخرت کو بہتر سے بہتر بنانے کی خواہش دل میں پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں اب تک کئے جانے والے گناہوں کے ارتکاب پر ندامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی ۔

    ان قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فضول گوئی کی جگہ زبان سے درود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ،حمد ِ الٰہی عزوجل اور نعتِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمَ کی عادی بن جائے گی ، دنیا کی محبت سے ڈوبا ہوا دل آخرت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا ،ہمارا سراپا اپنے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمَ کی سنتوں کا آئینہ دار بن جائے گا ، اسلاف ِ کرام رَحِمَھُمُ اللہ ُکے نقش ِ قدم پر چلنے کی تڑپ نصیب ہوگی ،مکۃ المکرمہ ومدینۃ المنورہ کے مقدس سفر کی تڑپ نصیب ہوگی ،وقت کی دولت کو محض دنیا کمانے کے لئے صرف کرنے کی بجائے اپنی آخرت کی بہتری کے لئے خدمتِ دین میں صرف کرنے اور علمِ دین پھیلانے کا شعور نصیب ہوگا۔ ان شاء اللہ عزوجل

تمت بالخیر والحمدللہ رب العالمین
Flag Counter