Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
65 - 68
۳۔ دن ميں کم از کم ایک بار اسلائی بھائی والدصاحب اور اسلامی بہنیں ماں کا ہاتھ اور پاؤں چو ما کریں۔

۴۔ والدین کے سامنے آواز دھیمی رکھیں،ان سے آنکھیں ہرگز نہ ملائیں۔

۵۔    ان کا سونپا ہوا ہر وہ کام جو خلاف شرع نہ ہو فورًا کر ڈالیں ۔

۶۔    ماں بلکہ گھر (اور باہر)کے ایک دن کے بچے کو بھی آپ کہہ کر ہی مخاطب ہوں۔

۷۔ اپنے محلہ کی مسجدکی عشاء کی جماعت کے وقت سے لے کر دوگھنٹے کے اندر سو جایا کریں ،کاش !تہجد میں آنکھ کھل جائے ورنہ کم از کم نماز فجر تو بآسانی (مسجد کی پہلی صف میں باجماعت )میسر آئے اور پھر کا م کاج میں بھی سستی نہ ہو ۔

۸۔ گھر میں اگر نمازوں کی سستی ،بے پردگی ،فلموں ڈراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو تو بار بار نہ ٹو کیں،سب کو نرمی کے ساتھ سنتو ں بھر ے بیانا ت کی کیسٹیں سنائیں۔ان شا ء اللہ عزوجل ''مدنی ''نتا ئج برآمد ہو ں گے۔

۹۔    گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ ما ر بھی پڑے ،صبرصبراور صبر کیجئے۔اگر آپ زبان چلائیں گے تو ''مدنی ماحول '' بننے کی کوئی اُمید نہیں بلکہ مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے کہ بے جا سختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگوں کوضدی بنا دیتا ہے۔لہذا غصہ ، چڑچڑا پن اور جھاڑنے وغیرہ کی عا دت بالکل ختم کردیں۔

۱۰۔ گھر میں روزانہ(ابوابِ) فیضا ن سنت کا درس ضرورضرور ضرور دیں یا سنیں۔

۱۱۔    اپنے گھر والوں کی دنیا و آخرت کی بہتری کے لئے دل سوزی کے ساتھ دعا بھی کر تے رہیں کہ دعا ء مومن کا ہتھیار ہے۔

۱۲۔ سسرال میں رہنے والیا ں جہاں گھر کا ذکر ہے وہاں سسرال اور جہاں والدین