Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
64 - 68
دین کے حصول کے ساتھ ساتھ باعمل بننے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔یا اللہ عزوجل میرے جامعات کے طلبہ کو محض سَند کا نہیں ،عِلم کا عالمِ باعمل بنا۔(آمین بجاہ النبیّ الاَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)

۱۴۔    رات کے تعلیمی حلقوں کا وقت ستمبر،اکتوبر،نومبر،دسمبر،جنوری ،فروری،مارچ اوراپریل میں رات ساڑھے گیارہ بجے جبکہ مئی ، جون ،جولائی اوراگست میں بارہ بجے تک ہوگا۔ 

    پیارے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے کہ ''جدول ''کو پس پشت ڈال دینے میں ہمارا ہی نقصان ہے اور اس پر عمل کرنے میں کثیر فوائد پوشیدہ ہیں ۔ اس لئے ہمیں چاہيے کہ سمجھ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اپنے جامعات میں اس جدول پر عمل کریں ۔
گھر والوں سے کیسے تعلقات رکھے؟
    طالبُ العلم کو چاہے کہ جامعہ کے اساتذہ ، انتظامیہ اور ساتھی طلبہ کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں سے بھی خوشگوار تعلقات رکھے ۔ اپنے ماں باپ اور دیگر رشتہ داروں کا اَدب کرے ۔بے احتیاطی کی صورت میں اس کے گھر والے اس سے بدظن ہوسکتے ہیں کہ ''کیا تمہیں جامعہ میں یہی سکھایا جاتا ہے؟''

    جو طالبُ العلم اپنے گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کا خواہش مند ہو تو اسے چاہے کہ امیرِاہل ِ سنت ،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کے عطاکردہ اِن مدنی پھولوں پر ممکنہ طور پرعمل کرے ۔
''گھر میں مدنی ماحول ''کے پندرہ حروف کی نسبت سے ۱۵مدنی پھول
۱۔    گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سلام کريں۔

۲۔    والدیا والدہ کو آتے دیکھ کرتعظیماً کھڑے ہو جائیں۔
Flag Counter