۷۔ نمازِظہر باجماعت ادا کی جائے اس کے بعد حلقوں میں فیضان ِسنت یا کسی رسالہ سے چار صفحات پڑھنے والے مدنی انعام پر عمل کیا جائے ۔
۸۔ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد تعلیمی حلقے لگائے جائیں ۔
۹۔ دن کے تعلیمی حلقوں کا وقت مارچ ، اپریل ، مئی ، جون ، جولائی ، اگست اور ستمبرمیں ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ اکتوبر،نومبر،دسمبر، جنوری اور فروری میں ایک گھنٹہ ہو گا۔
۱۰۔ اس کے بعد وقفہ برائے آرام ہو۔
۱۱۔ نماز عصر سے بیس منٹ قبل تمام طلبہ بیدار ہوکر نماز عصر باجماعت ادا کریں۔
۱۲۔ نما ز عصر سے مغرب تک اپنی ضروریات سے فراغت حاصل کرلیں۔
۱۳۔ نماز مغرب باجماعت ادا کی جائے پھر رات کا کھانا کھا کر اپنے اپنے مدنی حلقوں میں تمام طلبہ مدنی کاموں کے لیے روانہ ہو جائیں اورنماز عشاء سے ایک گھنٹہ چھبیس منٹ تک واپس جامعہ میں آکر تعلیمی حلقے لگائیں ۔
مدینہ: شیخ طریقت امیرِ اہل سنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و علماء سے بہت،بہت،بہت محبت کرتا ہوں ،مجھے اِن سے بے حد امیدیں وابستہ ہیں۔دعوتِ اسلامی کے جامعات کا عظیم مقصد ،علمِ دین کو فروغ دے کر شرعی خطوط پر دنیا بھر میں اُمت کی رہنمائی کرنا ہے۔اس کا مؤثر ترین ذریعہ مدنی قافلے ہیں۔
مزید فرماتے ہیں کہ جو طلبہ خوش دِلی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کا باقاعدہ مدنی کام کرتے ہیں ان سے میرا دِل بے حد خوش ہوتا ہے۔ وہ ان وسوسوں میں نہ پڑیں کہ تعلیم میں حرج ہوتا ہے،ان شاء اللہ عزوجل علمِ نافع میں مزید اضافہ ہوگاکہ مدنی قافلے میں سفر علمِ