انتظامیہ کی سوچ پر قربان کردے۔چونکہ یہ جدول ان کے طویل تجربات کا نچوڑ ہوتا ہے ، اس لئے طالب العلم سونے جاگنے ، کھانے پینے اور پڑھائی کے سارے معاملات کے سلسلے میں جدول پر عمل کرے۔
جامعۃ المدینہ کا جدول :
تبلیغ ِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی'' کے زیر ِ انتظام قیام پذیر'' جامعات المدینہ ''کے طلبہ کا جدول ملاحظہ ہو :
۱۔ خوش نصیب اسلامی بھائی صبح نماز تہجد باجماعت ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں ۔
۲۔ نماز فجر سے تیس منٹ قبل تمام طلبہ بیدار ہوں اور طبعی حاجات سے فارغ ہوکر صدائے مدینہ لگائیں ۔
۳۔ نماز فجر کے بعد کنزالایمان سے چند آیات مع ترجمہ وتفسیر پڑھنے والے مدنی انعام پر عمل کریں ۔ ایک ہی حلقہ بنایا جائے یا ضرورتاًایک سے زائد۔
۴۔ مئی ، جو ن، جولائی ، اگست اور ستمبرمیں بعد فجر ایک گھنٹہ تعلیمی حلقے لگائے جائیں۔
۵۔ مذکورہ بالا مہینوں میں تعلیمی حلقوں کے اختتام پر اشراق وچاشت کی نماز باجماعت اداکرنے کی ترکیب بنائی جائے جبکہ بقیہ مہینوں میں درجہ شروع ہونے سے دس منٹ قبل یہ ترکیب بنائی جائے ۔
۶۔ تمام طلبہ اپنی اپنی جامعہ کے تدریسی اوقات میں درجوں میں حاضری دیں ۔ البتہ باب المدینہ کراچی میں بروز ہفتہ تحصیل اجتماعات کی وجہ سے درجوں کا وقت آٹھ بجے سے بارہ بجے ہے ۔
نوٹ: بروز ہفتہ بارہ بجے کے بعد مقیم وغیرمقیم طلبہ کو اپنے اپنے درجوں میں پڑھنے کا پابند کیا جائے ۔