Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
59 - 68
یَکْسِبُوْنَ
ترجمہ کنزالايمان:تو خرابی ہے ان کے ليے ان کے ہاتھوں کے لکھے سے اور خرابی ان کے ليے اس کمائی سے۔(پ ۱،البقرۃ :۷۹)
    وَقَالَ تَعَالٰی،   یُحَرِّفُوۡنَہٗ مِنۡۢ بَعْدِ مَا عَقَلُوۡہُ وَہُمْ یَعْلَمُوۡنَ ﴿۷۵﴾
ترجمہ کنز الايمان:سمجھنے کے بعد اسے دانستہ بدل ديتے۔(پ :۱،البقرۃ ۷۵)

(فتاوی رضويہ (قديم) کتاب الحظر والاباحۃ،ج ۱۰ ، ص ۲۲۹)
دیگر اساتذہ کا احترام :
        جامعہ کے دیگر اساتذہ کا احترام بھی ملحوظ خاطر رکھے ایسانہ ہو کہ صرف انہی اساتذہ کا احترام کرے جن سے یہ اسباق پڑھتا ہو ۔
دیگر طلبہ سے کیسے تعلقات رکھے؟
    طالبُ العلم کو چاہيے کہ دیگر طلبہ سے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرے ۔ انہیں بھی حاصل ہونے والی حصول ِ علم کی فضیلت کی بنا پر ان کا دل سے احترام کرے اور کسی ساتھی کو اس کی کم علمی یا کندذہنی یا کسی اور وجہ سے حقیر نہ جانے اور استاذ یا انتظامیہ کی طرف سے کسی طالبُ العلم کی حوصلہ افزائی ہونے کے سبب اس سے حسد میں مبتلاء نہ ہو کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ خشک لکڑیوں کو کھا جاتی ہے ۔
 (سنن ابن ماجہ ،کتاب الزھد،باب الحسد،الحدیث ۴۲۱۰،ج۴،ص۷۴۳)
     ان کے اندازِ تکلم پر ''تبصرے'' نہ کرے اور نہ ہی کبھی ان کی غیبت کے جرم کا ارتکاب کرے۔ان کی اشیاء بلااجازت استعمال نہ کرے ۔ اپنی ضرورت کی اشیاء ان پر ایثار کر کے ایثار کا ثواب کمائے ۔ اگر کوئی طالبُ العلم بیمار ہوجائے تو اس کی عیادت وخیرخواہی کرکے اُخروی فوائد حاصل کرے ۔ اگر کسی طالبُ العلم کو کوئی پریشانی لاحق ہوتو
Flag Counter