Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
57 - 68
روايت ہے کہ سرورِکونین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمَ نے فرمايا ''جو مسلمان کسی مسلمان کی عيادت کے ليے صبح کو جائے تو شام تک اس کے ليے ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے ہيں اور شام کو جائے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے ہيں اور اس کے ليے جنت ميں ايک باغ ہوگا۔''(جامع الترمذی، الحدیث ۹۷۱ ،ج۲، ص۲۹۰ )
استاذ کی غم خواری:
    اگر کسی استاذ کے ساتھ کوئی سانحہ پیش آجائے مثلاً اس کے حقیقی والد یا کسی عزیزکی وفات ہوجائے یا اس کا کوئی نقصان ہوگیا ہوتو اس کی غم خواری کرے اور حدیث ِ پاک میں بیان کردہ ثواب حاصل کرے جیسا کہ حضرتِ جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ُسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمَ نے فرمایا ''جو کسی غمزدہ شخص سے تعزیت (یعنی اس کی غم خواری)کر ے گا اللہ عَزَّوَجَلََّّ اسے تقوی کا لباس پہنائے گا اور روحو ں کے درمیان اس کی روح پر رحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کریگا اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے جنت کے جوڑوں میں سے دوایسے جوڑے پہنائے گا جن کی قیمت دنیا بھی نہیں ہوسکتی۔''(المعجم الاوسط للطبرانی ، الحدیث ۹۲۹۲ج۶، ص ۴۲۹)
اہم معاملات میں استاذ سے راہنمائی لینا :
   طالبُ العلم کو چاہيے کہ کوئی بھی اہم فیصلہ کرتے وقت اپنے استاذ سے ضرور مشورہ کر لے ۔ 

     امام محمد بن اِسماعيل بخاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی خدمت بابرکت ميں حاضر ہوئے اور فقہ ميں کتاب الصلوۃ سيکھنے لگے ۔ امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے جب ان کی طبيعت ميں فقہ ميں عدم دلچسپی اور علم حديث کی
Flag Counter