Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
49 - 68
والے کمانے پر مجبور کرتے ہیں ۔
اس کا حل :
    واقعی ایسی صورتِ حال بہت نازک ہوتی ہے۔ سب سے پہلے تو طالبُ العلم اپنے گھر والوں کوعلم کے فضائل بتائے اور اس کی اہمیت ان کے دلوں میں اُتار نے کی کوشش کرے۔ اس کے بعد بھی اگر وہ اپنے مطالبے سے کسی مجبوری کے سبب دستبردار نہ ہوں تو طالبُ العلم کو چاہے کہ تعلیم چھوڑنے کی بجائے کسی مسجد میں امامت یا اذان دینے کی خدمت سرانجام دے اور اپنے گھر والوں کو مناسب رقم ہر ماہ روانہ کرتا رہے ۔
 (5) دوسرے طلبہ سے اختلاف:
        بسااوقات طالبُ العلم یہ کہتے ہوئے مدرسہ چھوڑ دیتا ہے کہ میری اپنے ساتھیوں سے بنتی نہیں ۔
اس کا حل :
    ایسے اسلامی بھائیوں کی خدمت میں درخواست ہے کہ وہ اپنے گھر کے حالات پر نظر دوڑائیں کہ کیا وہاں ان کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ مثلاً بھائیوں اور بہنوں سے اختلافات تو درکنار جھگڑا تک ہوجاتا ہے تو کیا محض اس وجہ سے وہ گھر چھوڑ دینے پر تیار ہوں گے کہ ہماری اپنے گھر والوں سے نہیں بنتی ۔ المختصر ! اختلافات کی بنیاد پر جامعہ چھوڑ دینا دانش مندی نہیں ہے ۔
 (6) جامعہ میں دل نہیں لگتا:
        بعض طلبہ یہ کہتے ہوئے گھرواپسی کی تیاریاں کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ یہاں ہمارا دل نہیں لگ رہا ۔
Flag Counter