Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
40 - 68
اس سے مشکل ۔علی ھذا القیاس 

    (۴)اس دوران کسی سے گفتگو نہ فرمائیں ۔

    (۵) نگاہ کو آزاد' نہ چھوڑیں کہ سبق یاد کرنے میں خلل پڑے گا ۔

    (۶) اگر نفس سبق یاد کرنے میں سستی دلائے تو اسے سزا دیجئے مثلاً کھڑے ہو کر سبق یاد کرنا شروع کردیں یا پھرجب تک سبق یاد نہ ہوجائے اس وقت تک کھانا نہ کھائیں یا پانی نہ پئیں ۔

    (۷)ذہن کو اِدھر اُدھر نہ بھٹکنے دیں کہ کبھی تو(اپنے یا ماموں وغیرہ کے) گھر پہنچے ہوئے ہوں اور کبھی جامعہ کے مطبخ میں ،بلکہ انہماک کے ساتھ سبق یاد کریں ۔
سبق سنانے کا انداز کیسا ہو؟
    دوسرے دن جب استاذ محترم درجہ میں سبق سنیں تو طالبُ العلم کو چاہيے کہ درج ِ ذیل امور اپنے پیش ِ نظر رکھے ، 

     احساس ِ کمتری میں مبتلا ہونے کی بجائے ہاتھ بلند کرکے خود کو سبق سنانے کے لئے پیش کرے ۔ 

     اگر استاذ صاحب سبق سنانے کے لئے کہیں تو مؤدبانہ اندازمیں کھڑے ہوکر بھر پور خود اعتمادی کے ساتھ سبق سنائے ۔

      سبق سنانے کے دوران الفاظ کی ادائیگی کی رفتار مناسب رکھے ،حروف نہ چبائے ۔ 

      جو پوچھا گیا ہے اسی کا جواب دے ،غیر ضروری طوالت سے بچے ۔

     سبق پر مشتمل جملوں کی ترتیب پہلے سے قائم کر لے اور خلط ِ مبحث
Flag Counter