Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
39 - 68
تکرار بھی مقرر کر لیا جائے ۔ حلقے میں شرکت سے پہلے تمام طلبہ اپنا سبق یاد کرلیں ۔ تکرار کے حلقے میں سب سے پہلے اُن اسباق کی تکرار کریں جن کا سبق آج پڑھ چکے ہوں ۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے نگرانِ حلقہ کسی اسلامی بھائی کو سبق کی عربی عبارت پڑھنے کا کہے ، پھر دوسرا اسلامی بھائی اس کا ترجمہ کرے ، اس دوران باقی اسلامی بھائی اپنی توجہ انہی کی جانب مرکوز رکھیں ۔ ترجمہ ہوجانے کے بعد نگرانِ حلقہ اس سبق کا مفہوم بیان کریں پھر تمام اسلامی بھائی وہ مفہوم ایک دوسرے کے سامنے بیان کریں ۔ اسی طرح دوسرے پھر تیسرے حتٰی کہ تمام اسباق کی تکرار کر لیں ۔ 

    اس کے بعد کل پڑھے جانے والے اسباق کی عبارت ایک ایک کرکے سنالیں جس سے زبان میں روانی بھی آجائے گی اور غلطیوں کی اصلاح بھی ہوجائے گی ۔ حلقے میں سنجیدگی کا عنصر برقرار رکھنا بے حد ضروری ہے ورنہ کامل فائدہ حاصل نہ ہوسکے گا ۔ خوامخواہ کی ابحاث اور غیرضروری باتوں سے بچا جائے کہ وقت کا ضیاع ہوگا ۔حلقے کے معاملات میں کسی بھی قسم کی پیچیدگی کی صورت میں آپس میں الجھنے یا حلقہ ہی ختم کردینے کی بجائے اپنے استاذ محترم کی بارگاہ میں رجوع کیجئے ۔
چند اہم باتیں:
    (۱) سبق کو بغیر سمجھے رٹنے کی کوشش نہ کریں کہ بغیر سمجھے رٹا ہوا سبق جلد بھول جاتا ہے ۔( یاد رہے !علمِ صرف کی گردانوں کا معاملہ اس کے علاوہ ہے ۔)

    (۲) دئيے گئے طریقے کے مطابق سکون کے ساتھ سبق یاد کریں ،جلد بازی مت کریں کہ سوائے وقت کے ضیاع کے کچھ حاصل نہ ہوگا ۔

    (۳)یاد کرنے میں ترتیب یوں رکھئے کہ پہلے آسان سبق یاد کریں پھر مشکل پھر
Flag Counter