Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
41 - 68
سے دامن بچائے ۔ 

      سبق سنانے کے بعد اگر استاذ کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جائے تو مریض ِ عُجب بننے سے بچے اور اپنی کامیابی کواللہ تعالیٰ کی عطا تصور کرے اور اگر ناقص انداز میں سبق سنانے کی بنا پر ڈانٹ کھانے کو ملے تو مایوس ہونے کی بجائے مزید محنت کرے۔
امتحان(Test) کی تیاری کس طرح کريں ؟
    امتحان کی تیاری کے سلسلہ میں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ''امتحانات کی تیاری کیسے کریں؟'' کا مطالعہ بے حد مفید ہے۔اس کتاب کے مطالعے کی برکت سے طلبہ کو ادارے کی طرف سے ہونے والے سہ ماہی ،ششماہی اور سالانہ امتحان کی تیاری میں خاص دِقّت محسوس نہیں ہوگی ۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ 

حافظہ کیسے مضبوط کریں ؟

    بلاشبہ اسباق کو یاد کرنے میں حافظہ بنیادی اہمیت رکھتاہے بلکہ اس کی کمزوری کو علم کے لئے آفت قرار دیا گیا ہے چنانچہ مشہور ہے
'' افَۃُ الْعِلْمِ النِّسْیَانُ
یعنی بھول جانا علم کے لئے آفت ہے ۔'' لہذا ہمیں چاہيے کہ ہم اپنی قوتِ حافظہ کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کی کوشش کریں ۔ اس ضمن میں درجِ ذیل امور پیشِ نظر رکھنا بے حد مفید ثابت ہوگا ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ۔

    (۱) اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے حافظے کی مضبوطی کے لئے دعا کریں کہ دعا مؤمن کا ہتھیار ہے ۔یہ دعا اس طرح بھی کی جاسکتی ہے ،''(بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر رب عزوجل کی حمد بیان کرنے اور رحمتِ عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم پردرودِ پاک پڑھنے کے بعد یوں
Flag Counter