Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
38 - 68
آنکھیں بند کر کے اسے زبانی دہرانے کی کوشش کریں ، نگاہیں جھکانے یا آنکھیں بند کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ سبق کے الفاظ کا نقشہ ہمارے ذہن میں بیٹھ جائے گا کہ پہلی سطر میں کون سے الفاظ تھے اور دوسری میں کون سے ؟علی ھذا القیاس ۔ اس دوران اگر کوئی لفظ بھول جائے تو ہاتھ اٹھا کر صرف اسی لفظ کو دیکھ کر دوبارہ ہاتھ رکھ دیجئے ۔ اپنی اس مشق کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک آپ بغیر دیکھے اس حصے یا پیراگراف کو دہرانے میں کامیاب نہ ہو جائیں۔ پہلے حصے کو یاد کرنے کے بعد دوسرے حصے کی طرف بڑھ جائیں پھر اسے بھی اسی طرح یاد کریں پھر تیسرے حصے کو یاد کریں ۔ جب سبق کے تمام حصوں کو الگ الگ یاد کرچکیں تو مکمل سبق کو اتنی مرتبہ زبانی دہرا ئیں کہ زبان میں روانی آجائے۔

    زبانی یاد کرچکنے کے بعد اگر وقت میں وسعت ہو تو اس سبق کو لکھ کربھی دہرالیں۔اس کے بعداسے ضرور بالضرور کسی ساتھی طالبُ العلم سے تکرار کر کے پختہ کرلیں کہ مشہور عربی مقولہ ہے :'' اَلسَّبَقُ حَرْفٌ وَالتَّکْرَارُ اَلْفٌ یعنی سبق ایک حرف اور اس کی تکرار ہزار بار ہونی چاہيے۔'' عموماً اقامتی (یعنی رہائشی) مدارس میں اوقاتِ تعلیم کے بعد پڑھائی کے حلقوں کی ترکیب ہوتی ہے جو کہ طلبہ کی پڑھائی کے لئے بہت مفید ہے لیکن متعدد طلبہ اس سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا پاتے جس کی ایک وجہ اُن کا تکرار کے مفید طریقے سے نابلد ہونا بھی ہے ، لہذا ! ذیل میں حلقوں میں تکرار کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔
حلقوں میں تکرار کا طریقہ
    سب سے پہلے شرکاء ِ حلقہ کا تعیّن کر لیجئے کہ ایک حلقہ کن کن طلبہ پر مشتمل ہو گا اس سلسلے میں استاذ ِ محترم سے راہنمائی لینا بہت مفید ہے ،حلقہ کا ایک نگران اور وقتِ 
Flag Counter