Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
37 - 68
سبق یاد کرنے کا بہتر طریقہ:
         سبق کو زبانی یاد کرنے کے لئے ان اوقات کا انتخاب کریں جب آپ تازہ دم ہو کر سبق یاد کرسکیں ۔اور ہوسکے توایسے مقام کا انتخاب کریں جہاں آپ تنہا بیٹھ کر یکسوئی سے سبق یاد کر سکیں اور اگر ایسی تنہائی میسر نہ ہو اور دیگر طلبہ کے درمیان بیٹھ کر ہی سبق یاد کرنا پڑے توکچھ ایسا کریں کہ آپ کو کچھ نہ کچھ یکسوئی حاصل ہوجائے مثلاً نگاہوں کو جھکائے رکھیں (یعنی آنکھوں کا قفل ِ مدینہ لگالیں)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
پھرحمد ِ باری تعالیٰ کی نیت سے
الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
پڑھ لیجئے۔ اس کے بعد دل ہی میں سہی اللہ تعالیٰ سے سبق کو یاد کرنے میں کامیابی کی دعا کر لیجئے ۔

    اب سبق کو پوری توجہ سے اول تاآخر پڑھ لیں اور اس کے مفہوم کو بھی سمجھ لیجئے۔ اگر عربی کتاب سے یاد کر رہے ہوں تو پہلے عبارت پڑھ کر ترجمہ کریں پھر اس کے مفہوم کو بھی سمجھ لیجئے۔اب اگر سبق طویل ہوتو اسے دویا تین حصوں میں تقسیم کرلیجئے اور ہر حصے کے اہم الفاظ کو نشان زدکر لیں۔پھر پہلے حصے کو چند مرتبہ (مثلاً ۴ یا ۵ مرتبہ ) درمیانی آواز کے ساتھ اس طرح پڑھیں کہ آپ کے قریب بیٹھنے والے تشویش میں مبتلاء نہ ہوں ۔ آواز کے ساتھ پڑھنے کا فائدہ یہ ہو گا کہ یاد کرنے میں ہمارے تین حواس یعنی آنکھ ، زبان اور کان استعمال ہوں گے اورجو بات تین حواس کے ذریعے دماغ تک پہنچے گی     ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ جلد یاد ہوگی ۔ 

    اس کے بعد سبق کے مذکورہ حصے پر ہاتھ یا کوئی کاغذ وغیرہ رکھ کر نگاہیں جھکا کریا
Flag Counter