Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
36 - 68
    امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ہميشہ شب بيداری فرمايا کرتے تھے اور آپ کے پاس مختلف قسم کی کتابيں رکھی ہوتی تھيں جب ايک فن سے اکتا جاتے تو دوسرے فن کے مطالعے ميں لگ جاتے تھے ۔یہ بھی منقول ہے کہ آپ اپنے پاس پانی رکھا کرتے تھے جب نيند کا غلبہ ہو نے لگتا تو پانی کے چھينٹے دے کر نيند کو دور فرماتے اور فرمايا کرتے تھے کہ نيند گرمی سے ہے لہذا ٹھنڈے پانی سے دور کرو ۔(تعلیم المتعلم طریق التعلم ،ص۸۷)
ہوم ورک کس طرح کرے ؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    استاذصاحب کا دیا ہوا کام عموماًدوطرح کا ہوتا ہے ، 

ایک :لکھنے والا          دوسرا : یاد کرنے والا ۔ 

    چونکہ لکھنے کی نسبت یاد کرنے میں زیادہ توانائی صرف ہوتی ہے ، لہذا! ہوم ورک کرنے میں ترتیب یہ ہونی چاہيے کہ جب تھکن غالب ہو لکھنے والا کام کیا جائے اور جب اعصاب پُر سکون ہوں تو یاد کرنے والا کام کیا جائے ۔

(۱)لکھنے والا کام کرنے کا طریقہ: 

        ممکن ہو تو ہر سبق کے لئے الگ الگ رجسٹر یا کاپی بنائے اور اس کے پہلے صفحے پر اپنا نام اور درجہ وغیرہ لکھ دے تاکہ گم ہونے کی صورت میں تلاش کرنے میں زیادہ دشواری نہ ہو ۔ جب بھی ہوم ورک کرے تو رَوانی سے چلنے والے قلم سے کرے ۔ حسبِ ضرورت مارکر وغیرہ سے عنوانات بھی قائم کرے اور سکون کے ساتھ خوش خطی سے ہوم ورک کرے نیز اس کے لکھے ہوئے الفاظ نہ بہت چھوٹے ہوں کہ پڑھنے ہی میں نہ آئیں اور نہ ہی اتنے بڑے کہ بلاحاجت زائد صفحات استعمال ہوجائیں۔
Flag Counter