Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
34 - 68
نہ کرے اورنہ ہی اس سبق کے دوران غیر سنجیدہ حرکتیں کرے مثلاً چھت کو گھورنا ، جمائیاں لینا یا بار بار گھڑی دیکھنا وغیرہ۔

     اگر استاذ صاحب بشری تقاضے کے تحت کبھی غلط ڈانٹ بھی پلادیں تو خاموش رہ کر صبر کا ثواب کمائے ، استاذ کا کینہ ہرگز ہرگز اپنے دل میں نہ بٹھائے اور نہ ہی اِس وجہ سے مدرسہ چھوڑ کر جائے ۔ 

     اگر حوصلہ افزائی یا انعام کا مستحق ہونے کے باوجود استاذ صاحب حوصلہ افزائی نہ کریں تو اسے اپنے اخلاص کی کمی کا نتیجہ تصوّر کرے ،

     اگر اس کے حاصل ِ مطالعہ اور استاذ صاحب کے درسی بیان میں فرق ہوتو استاذ صاحب کو غلط کہنے کی بجائے اپنے فہم کو ناقص تصور کرے ،اور اگر کسی طرح استاذ ہی کی غلطی ثابت ہو تو استاذ محترم سے سبق کے بعد عاجزی وانکساری کے ساتھ احسن انداز میں اشارۃً اس طرح عرض کرے کہ'' استاذ صاحب اس سبق کا مطلب فلاں حاشیے یا عربی شرح سے مجھے اس طرح سمجھ میں آیا ہے ،اس سلسلے میں کچھ مزید وضاحت فرمادیں ۔'' ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ استاذ صاحب اپنی غلطی کو محسوس کرلیں گے اور انہیں شرمندگی بھی نہیں ہوگی ۔
روزمرّہ معمولات کے جدول کی اہمیت
    طالبُ العلم کو چاہيے کہ اپنا ایک جدول بنائے جس میں ہوم ورک کرنے، اگلے دن کے اسباق تیار کرنے ، خارجی مطالعہ کرنے اورنیکی کی دعوت عام کرنے کے اوقات مقرر کرے ۔اس جدول پر عمل کی برکت سے تمام کام مناسب وقت میں ہوجائیں گے۔
Flag Counter