Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
26 - 68
حروف پر مشتمل الفاظ دئيے گئے ہیں پھر اِجْتَنَبَ کا معنی دیکھئے تو'' بچنا، دور رہنا '' لکھا ہوگا ۔
لُغت دیکھنے کے سلسلے میں چند ضروری باتیں :
    (1) حروفِ اصلیہ نکالتے وقت تعلیل شدہ یا تخفیف شدہ صیغے کو اس کی اصلی حالت پر ضرور واپس لے جائیں وگرنہ شدید دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔ 

    (2) لغت میں تقریباًہر باب کے معانی دئيے ہوتے ہیں مثلاً ثلاثی ، ثلاثی مزید فیہ (مثلاً باب اِفْعَال، تَفْعِیْل ، اِفْتِعَال ، اِنْفِعَال ،اِسْتِفْعَالوغیرہ)، مصدر اور دیگر اسماء وغیرہ ۔ اس لئے لغت دیکھنے والے کوچاہيے کہ اپنے مطلوبہ باب ہی کو دیکھے مثلاً اگر اِجْتَنَبَکا معنی دیکھنا ہے تو محض جَنِبَ کا معنی دیکھنے ہی پر اکتفاء نہ کرے بلکہ آگے بھی نظر دوڑائے تو اسے اِجْتَنَبَ کا معنی باب ِ افتعال کے تحت لکھا ہوا مل جائے گا ۔

    (3) بسا اوقات کوئی لفظ ایک سے زائد ابواب سے آتا ہے ۔ ایسی صورت میں ہر باب کے تحت دیا گیا معنی اپنی عبارت میں رکھ کر دیکھئے پھر جو معنی سیاق وسباق کے اعتبار سے درست لگے اسی کو منتخب کر لیجئے ۔ 

    (4) اسی طرح بعض الفاظ کے معنی مختلف حروفِ جر کے ساتھ مختلف ہوتے ہیں،ایسی صورت میں دیکھ لیں کہ آپ کی کتاب میں مطلوبہ لفظ کس حرفِ جر کے ساتھ استعمال ہوا ہے ۔ پھر لغت میں اس لفظ کا معنی اسی حرف ِجر کے ساتھ دیکھئے ۔''

    (5) بعض طلبہ الفاظ کے معانی لُغت میں دیکھنے کی بجائے قیاس کے گھوڑے دوڑاتے ہیں اور اپنی مرضی کا معنی مراد لے لیتے ہیں جبکہ حقیقت میں اس لفظ کا معنی کچھ اور ہوتا ہے ۔ اس لئے راہِ سلامت یہی ہے کہ جس لفظ کا معنی معلوم نہ ہو اس کے لئے
Flag Counter