Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
25 - 68
میں انتہائی دقت محسوس کرتے ہیں لہذا لغت میں کسی لفظ کا معنٰی دیکھنے کا مفید طریقہ ملاحظہ فرمائیں :
لغت میں کسی لفظ کا معنٰی دیکھنے کا مفید طریقہ :
    ''جب بھی کسی لفظ کا معنٰی دیکھنا ہو تو سب سے پہلے اس لفظ کے حروف اصلیہ متعین کریں ۔ حروفِ اصلیہ کی پہچان کے لئے صرفیوں نے تین حروف ف، ع اورل مقرر کئے ہیں ۔اب جس لفظ کے حروفِ اصلیہ تلاش کرنا مقصود ہو ف، ع ، ل کو بھی اسی وزن پر اُتار لیں ۔ اب جو الفاظ ف، ع اورل کے مقابلہ میں آئیں گے وہ اس لفظ کے حروف ِ اصلیہ کہلائیں گے جبکہ بقیہ حروف زائد ہوں گے۔مثلاً ضَرَبَ بروزن فَعَلَ میں ض ،ر اور ب ۔۔۔۔۔۔ ف ،ع اورل کے مقابلے میں آرہے ہیں چنانچہ یہی ضَرَبَ کے حروفِ اصلیہ ہیں ، اسی طرح اَکْرَمَ بروزن اَفْعَلَ میں ک، ر اور م حروفِ اصلیہ ہیں جبکہ ہمزہ زائد ہے ۔ یاد رکھئے کہ حروفِ اصلیہ کی پہچان کے سلسلے میں وزن کرنے کے لئے عموماً ماضی معروف کی گردان کا پہلا صیغہ یعنی واحد مذکر غائب استعمال کیا جاتا ہے ۔ 

    جب آپ حروفِ اصلیہ تلاش کرچکیں تو لغت کھولئے اورہر صفحہ پر پہلی سطر میں لائن سے اوپر دئيے گئے الفاظ سے اِن حروف کا پہلا حرف ملائيے ، جب پہلا حرف مل جائے تو دوسرا پھر تیسرا حرف ملائيے ۔ جب تینوں حروف ِاصلیہ پہلی لائن میں مل جائیں تو اب لائن سے نیچے کالم میں دئيے گئے الفاظ پر نظر دوڑائيے اور اپنا مطلوبہ فعل یا اسم تلاش کیجئے۔ پھر اس کے سامنے لکھے گئے معنی کو دیکھئے ۔ مثلاًآپ کو اِجْتَنَبَ کا معنی دیکھنا ہے تو سب سے پہلے اوپر دئيے گئے طریقے کے مطابق حروفِ اصلیہ نکالئے جو کہ ج ، ن اور ب ہیں ۔ اب لغت میں وہ صفحہ تلاش کریں جس پر ان
Flag Counter