اس کے بعد دل ہی میں سہی اللہ تعالیٰ سے دعا کر لینی چاہيے کہ'' یا اللہ عَزَّوَجَلَّ! میں ان اسباق کو سمجھنا چاہتاہوں ،میری مدد فرما اور اس مضمون کو میرے لئے آسان فرما دے۔ ''
یہ دعا مانگنے کے بعد ایک ایک مضمون کے بارے میں غور کرے کہ استاذ محترم کل اس مضمون کاکتنا سبق پڑھائیں گے اور مجھے اس کی تیاری کے لئے کتنا وقت درکارہے ۔ پھر اپنے وقتِ مطالعہ کو اِن اسباق پر تقسیم کر لے ۔ اس تقسیم کا فائدہ یہ ہوگا کہ کم سے کم وقت میں تمام مضامین کی تیاری ممکن ہوسکے گی ۔
عالم کورس (درس ِ نظامی )کرنے والے طلبہ کو عموماً اردو اور عربی اسباق تیارکرنا ہوتے ہیں ،لہذا ذیل میں ہردوقسم کے اسباق کی تیاری کا طریقہ پیش کیا جارہا ہے ۔
اردو سبق کی تیاری کا طریقہ :
مطالعہ کا آغاز کرتے ہوئے اولاً سبق کااول تا آخر مطالعہ کريں پھر اگر کوئی ایسا لفظ دکھائی دے جس کا معنی آپ نہیں جانتے تو لُغت (ڈکشنری )سے اس کا معنی دیکھ لیں یا کسی سے پوچھ لیں ۔پھر سبق کے شروع سے ایک ایک جملہ یا پیراگراف پڑھتے