Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
21 - 68
بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ ان انعامات پر عمل کرنے میں آسانی کے لئے مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسالے '' مدنی تحفہ''اور'' گلدستہ مدنی انعامات'' کا مطالعہ نفع بخش ہے ۔

    طالبُ العلم کو چاہے کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کرے بلکہ دوسرے طلبہ کو ان مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے کی وقتا ًفوقتاًترغیب دیتارہے۔ جامعۃ المدینہ میں پڑھنے والے اسلامی بھائی اپنے مدنی انعامات کے رسالہ ہر مدنی ماہ (یعنی قمری مہینے ) کے ابتدائی دس دن کے اندر اندراپنے درجہ ذمہ دار کو جمع کروائیں پھر درجہ ذمہ دار اپنے جامعہ کے ذمہ دار کو اور وہ اپنے شہرکے مدنی انعامات کے ذمہ دار کو وہ رسالہ جمع کروا دیں ۔جبکہ دیگر جامعاتِ اہل سنت میں پڑھنے والے اسلامی بھائی اپنے جامعہ میں رسالہ جمع کرکے اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائی کو جمع کروانے کا معمول بنا ليں۔
اسباق کا پیشگی مطالعہ کس طرح کرے ؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! 

    اسباق کوبہترانداز میں سمجھنے کے لئے ان کا پیشگی مطالعہ کرنا بے حد ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ پڑھائے جانے والے اسباق کا مطالعہ کرکے استاذکے سامنے بیٹھنے والے طالبُ العلم کو استاذ کی بات بہت جلد سمجھ میں آجاتی ہے جبکہ بغیر مطالعہ کے آنے والے طالبُ العلم کے چہرے پر ہوائیاں اڑتی دکھائی دیتی ہیں ۔

    طالبُ العلم کو چاہے کہ جب وہ اسباق کا مطالعہ کرنے بیٹھے تو
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
پڑھ لے کہ نیک کام سے قبل بسم اللہ پڑھنا مستحب بھی ہے اور حدیث پاک میں ارشاد ہوا
،''کُلُّ اَمْرٍ ذِیْ بَالٍ لَمْ یُبْدَأْ بِبِسْمِ اللہِ فَھُوَ اَقْطَعُ
یعنی جو کام
Flag Counter