ہے، مان جا! اپنے کمزور بدن پر ترس کھا! جھٹ ہِمّت کر! انگریزی فیشن،فِرنگی تہذیب کو تین طَلَاقیں دے ڈال اور اپنا چِہرہ میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کی پاکیزہ سنَّت سے آراستہ کرلے اور ایک مُٹّھی داڑھی سجالے۔ ہرگز ہرگز شیطان کے اِس فریب میں نہ آ اور ان وساوِس کی طرف توجُّہ مت لا،کہ'' ابھی تو میں اس قابل نہیں ہوا، میری تو عمر ہی کیا ہے؟ میرا علم بھی اتنا کہاں ہے؟ اگر کسی نے دین کے بارے میں سُوال کردیا تو مجھے جواب نہیں آئے گا میں تو جب قابِل ہوجاؤں گا اُس وَقت داڑھی رکھوں گا۔'' یاد رکھ! یہ شیطان کا کامیاب ترین وار ہے کہ انسان اپنے بارے میں یہ سمجھ بیٹھے کہ ''ہاں، اب میں قابِل ہوگیا ہوں۔''یادرکھئے! اپنے آپ کو قابِل سمجھنا یِہی ناقابلیت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ عاجِزی اختیار کر!بڑے بڑے علمائے کرام بھی ہرسُوال کا جواب نہیں دیتے تو کیا ہرسُوال کا جواب دینے کی تُو نے ذمّہ داری لی ہوئی ہے؟ نفس کی حیلہ بازیوں میں مت آ! اور مان جا۔ خواہ ماں