Brailvi Books

کالے بِچّھو
7 - 24
بھی کہتا تھا۔ لیکن میں نے یہ کیا کیا! میٹھے میٹھے آقا صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم نے تو یہ فرمایا: ''داڑھی بڑھاؤ، مونچھیں خوب پست کرواور داڑھیوں کو مُعافی دو یہودیوں جیسی صورت مت بناؤ۔'' لیکن ہائے میری بدبختی! میں چند روزہ دنیا کی زینت میں کھو گیا۔ فیشن نے میرا ستیاناس(سَتْ۔تِیا۔ناس) کردیا۔ آقا صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کے سختی سے منع کرنے کے باوُجود میں نے چِہرہ یہودیوں یعنی مدنی آقا صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کے دشمنوں جیسا ہی بنایا۔ ہائے! اب کیا ہوگا؟ کہیں ایسا نہ ہو کہ میری بگڑی ہوئی شکل دیکھ کر سرکار ِ عالی وقارصلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم منہ پھیر لیں اور یہ فرمادیں کہ '' یہ تو میرے دشمنوں والا چہرہ ہے میرے غلاموں والا نہیں!!'' اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو سوچ اُس وقت تجھ پر کیا گزرے گی ۔
نہ اُٹھ سکے گاقِیامت تلک خدا کی قسم 

اگر نبی نے نظر سے گرا کے چھوڑ دیا
    ایسا نہیں ہوگا، اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہرگز نہیں ہوگا۔ ابھی تو زندہ
Flag Counter