کالے بِچّھو |
روکے، باپ منع کرے، معاشرہ آڑے آئے، شادی میں رُکاوٹ کھڑی ہو۔ کچھ ہی ہوجائے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کا حکم ماننا ہی پڑے گا۔ تسلّی رکھ! اگر جوڑا لوحِ محفوظ پر لکھا ہوا ہے تو تیری شادی ضَرور ہوجائے گی اور اگر نہیں لکھا تو دُنیا کی کوئی طاقت تیری شادی نہیں کرواسکتی۔ زندَگی کا کیا بھروسہ؟
داڑھی مُنڈواتے ہی موت
کسی نے سگِ مدینہ (راقم الحروف) کو کچھ اس طرح کا واقِعہ سنایا تھا کہ بنگلہ دیش میں ایک نوجوان نے داڑھی رکھی تھی، جب اس کی شادی کا وَقت قریب آیا تو والِدین نے داڑھی مُنڈوانے پر مجبور کیا۔ بادلِ نَخواستہ نائی کے پاس جا کر داڑھی منڈوا کر گھر کی طرف آتے ہوئے سڑک عبور کررہا تھا کہ کسی تیزرفتار گاڑی نے کچل کر رکھ دیا،اُس کا دم نکل گیا اور اُس کی شادی کے ارمان خاک میں مل گئے۔ ماں باپ کیا کام آئے؟ نہ شادی ہوئی نہ داڑھی رہی۔ توپیارے