Brailvi Books

کالے بِچّھو
6 - 24
شکلوں والے فِرِشے (منکَر و نکیر) اپنے لمبے لمبے دانتوں سے قَبْرکی دیوار کو چیرتے ہوئے تیرے سامنے آ موجود ہوں گے، ان کی آنکھوں سے آگ کے شعلے نکل رہے ہوں گے، کالے کالے مُہِیب(یعنی ہیبت ناک) بال سر سے پاؤں تک لٹک رہے ہوں گے، تجھے جِھڑک کر بٹھائیں گے۔کَرَخت (یعنی نہایت ہی سخت) لہجے میں اس طرح سُوالات کریں گے:
''مَنْ رَّبُّکَ؟''
 (یعنی تیرا رب عَزَّوَجَلَّ کون ہے؟ )
''مَا دِیْنُکَ؟''
(یعنی تیرا دین کیا ہے؟) اِتنے میں تیرے اور مدینے کے درمِیان جتنے پردے حائل ہوں گے، سب اُٹھادیئے جائیں گے کسی کی موہنی، دلرُبا اور پياری پیاری صورت سامنے آجائے گی۔یاوہ عظیم اور پیاری ہستی خود تشریف لے آئے گی۔ کیا عجب! تیری آنکھیں شرم سے جُھک جائیں۔ ہوسکتا ہے کہ تُو سوچ میں پڑجائے کہ نِگاہیں اُٹھاؤں تو کیسے اُٹھاؤں! اپنی بگڑی ہوئی صورت دِکھاؤں تو کیسے دکھاؤں! یہ وُہی تو میرے آقا صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم ہیں جن کا میں کلمہ پڑھا کرتا تھا۔ اپنے آپ کو ان صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کا غلام
Flag Counter