کالے بِچّھو |
مَحَبَّتِ رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کا دم بھرنے والو! اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کا فرمانِ عالیشان بار بار پڑھئے۔ ''مونچھیں خوب پست (یعنی چھوٹی) کرو اور داڑھیوں کو مُعافی دو (یعنی بڑھاؤ) یہودیوں کی سی صورت نہ بناؤ۔''
( شرح معانی الآثار ، للطحاوی ج۴ ص۲۸دار الکتب العلمیۃ بیروت)
مرنے کے بعد کی ہوشرُبا منظر کشی
اے غافِل اسلامی بھائی! ذرا ہوش کر!! مرنے کے بعد تیری ایک نہ چلے گی، تیرے ناز اٹھانے والے تیرے کپڑے بھی اتارلیں گے۔ تو کتنا ہی بڑا سرمایہ دار سہی، تجھے وُہی کورے لٹھے کا کفن پہنائیں گے جو فٹ پاتھ پر دم توڑ دینے والے لاوارِث کو پہنایا جاتا ہے۔ تیری کار ہے تو وہ بھی گیرج میں کھڑی رہ جائے گی۔ تیرے بیش قیمت لباس صندوق میں دھرے رہ جائیں