کالے بِچّھو |
کے نہ رکھیں، بلکہ سنّت کے مطابق زلفیں بڑھائیں۔سر پرہر وقت عمامہ شریف کا تاج سجا ئیں کہ ہمیشہ حضورِ انور صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم نے سرِ مُنوّرپر ٹوپی شریف کے اوپر عمامۂ پاک سجائیں رکھا۔ عِمامہ شریف سنتِ لازِمہ دائمہ مُتَواتِرہ ہے۔ مدینے کے تاجدار صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم فرماتے ہیں: ''عمامہ باندھو تمہارا حِلْم بڑھے گا۔'' ( یعنی قوّتِ بُردباری میں اضافہ ہوگا)
( المستدرک لِلحاکم ج ۵ ص ۲۷۲حدیث ۷۴۸۸ دارا لمعرفۃ بیروت )
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:
رَکْعَتَانِ بِعِمَامَۃٍ خَیْرٌ مِّنْ سَبْعِیْنَ رَکْعَۃً بِلَا عِمَامَۃٍ .''
یعنی عمامہ کے ساتھ دو رَکعت نَماز بے عمامہ کی ستّر َرکعتوں سے اَفضل ہیں۔''
(الجامع الصغیر،للسیوطی ص ۲۷۳ حدیث ۴۴۶۸ دار الکتب العلمیۃ بیروت)
نیز لباس بھی سفید اور ہر قسم کی فینسی تراش خراش سے مُنَزَّہ اور بالکل سادہ زیبِ تن فرمائیے اور اِنگریزی لباس سے پرہیز کیجئے۔ روزانہ پانچوں نمازیں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا کیجئے ۔ بے جا ہنسی مذاق اور فُضول گوئی کی عادت ترک کر دیجئے۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ باوقار