کالے بِچّھو |
الرَّحمٰن نے رسالہ، '' لَمعَۃُ الضُّحیٰ''میں حضرتِ سیِّدُنا کعب اَحبار رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغیرہ کا قول نقل کیا ہے :''آخِر زمانہ میں کچھ لوگ ہوں گے کہ داڑِھیاں کتریں گے ، وہ نِرے بے نصیب ہیں۔ یعنی ان کے لئے دین میں حصّہ نہیں، آخِرت میں بَہرہ (یعنی حصہ) نہیں۔''
(فتاویٰ رضویہ ج۲۲ ص۶۵۱)
دیکھا آپ نے؟ گویا داڑھی کو کتروا کر ایک مُٹّھی سے کم کر دینے والے دین و دنیا اور آخِرت میں بدنصیب ہیں۔
سرکار کا عاشق بھی کیا داڑھی مُنڈاتا ہے! کیوں عشق کا چہرے سے اظہار نہیں ہوتا
مَدَنی التِجائیں
اَلْحَمْدُ للہ عزَّوَجَلَّ علٰی اِحْسَانِہٖ ! جن کو توفیق ملی، اُنہوں نے اپنا چہرہ دشمنانِ مصطَفٰے صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کی نُحُوست سے پاک کرکے سنّت سجالی۔ اب انہیں چاہئے کہ چونکہ آج تک داڑھی مُنڈاتے رہے ہیں لہٰذااس کی توبہ بھی کرلیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کوشِش کریں کہ اپنے سر کے بال انگریزی وَضع