مسلمان بن کر مُعاشَرہ میں اُبھریں گے۔ جہاں کہیں ''دعوتِ اسلامی'' کے سُنتوں بھرے اجتماعات ۱؎ مُیَسَّر آئیں ضَرور شرکت فرمائیں۔ زندگی کو باعمل بنانے کیلئے روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا کارڈ پُر کریں اور ہر مَدَنی ماہ کی ابتدائی دس تاریخ کے اندر اندر اپنے یہاں کے دعوتِ اسلامی کے ذمّہ دار کو جمع کروائیں۔تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے شہر بہ شہر اور گاؤں بہ گاؤں سفر کرتے رہتے ہیں۔ ان کے ساتھ سُنَّتوں کی تربیَّت کے لئےضَرورضَرورضَرور سفر اختیار کریں اور اپنی آخِرت بہتر بنائیں۔