Brailvi Books

کالے بِچّھو
20 - 24
سجالو۔ اور ہاں! خیال رکھنا! شیطان بڑا مَکّار و عیّارہے، کہ آپ انگریزوں اور یہودیوں سے تو دامن چُھڑالیں اور داڑھی بھی سجالیں، مگر شیطان دوسرے زاویئے سے پھر گھیرلے اور آپ کو کہیں فرانسیسیوں کے قدموں میں نہ پٹخ دے۔ مطلب یہ کہ کہیں ''فرنچ  کٹ'' یعنی خشخشی داڑھی نہ رکھ لینا کہ داڑھی مُنڈوانا اور کتروا کر ایک مُٹّھی سے چھوٹی کردینا دونوں ہی حرام ہے۔ داڑھی رکھئے اور ضَرور رکھئے۔ مگر میٹھے مصطَفٰے صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کی پسند کی رکھئے یعنی ایک مٹّھی پوری رکھئے۔
داڑھی چھوٹی کر ڈالنا کسی کے نزدیک حلال نہیں
    میرے آقا اعلیٰ حضرت امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 22 صَفْحَہ652 پر''دُرِّمختار''، ''فتح القدیر''، ''البحرالرّائق'' وغیرہ معتبر کتبِ فِقہ کے حوالے سے نَقل فرماتے ہیں کہ ''جب تک داڑھی ایک مُٹّھی سے کم ہے اس میں سے کچھ لینا جس طرح کہ بعض مغرِبی مُخَنَّث کرتے ہیں یہ کسی کے
Flag Counter