Brailvi Books

کالے بِچّھو
19 - 24
پارہ 7سورۃُ الانعام آیت نمبر 68 میں اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾
( پ ۷ الانعام ۶۸)
ترجَمۂ کنزالایمان:اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔
داڑھی صِرف مصطَفےٰ کی پسند کی رکھو
    اے مَدَنی محبوب صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کے چاہنے والو! مان جاؤ! اپنی جوانی پر مت اِتراؤ! دُنیوی مجبوریوں کوحِیلہ مت بناؤ! آؤ! آؤ! رسولِ اکرم صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کے دامنِ کرم سے لپٹ جاؤ! ان کے پروردگار ربِّ غَفّار عَزَّوَجَلَّ سے بھی مغفِرت کی بھیک طلب کرلو۔ان سے بھی مُعافی مانگ لو! یہ بارگاہ کرم والی بارگاہ ہے۔یہاں سے کوئی سائل مایوس نہیں جاتا۔ سنّت کی خیرات لے لو۔ اپنے چہرے سے دشمنِ خدا و مصطفےٰ کی نُحُوست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دھو ڈالو اور پیاری پیاری سنّت چِہرے پر
Flag Counter