لاوارِث لاش ملی۔ ضَروری کاروائی کے بعد لوگوں نے مل جُل کر اُسے دفنا دیا۔ اتنے میں مرحوم کے وُرَثا ڈھونڈتے ہوئے آ پہنچے اور اُنہوں نے لوگوں کے سامنے اپنی اس خواہِش کا اظہار کیا کہ ہم اپنے اِس عزیز کی قَبْر اپنے گاؤں میں بنانا چاہتے ہیں۔ چنانچِہ قَبْرسے مِٹّی کھود کرہٹادی گئی اور جب چِہرہ کی طرف سے پتَّھر کی سِل ہٹائی گئی تو یہ دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں کہ ابھی جس نوجوان کو دَفن کیا تھا اُس کے چِہرے پر کالی داڑھی بنی ہوئی ہے اور وہ داڑھی کالے بالوں کی نہیں بلکہ کالے بِچّھوؤں کی ہے۔یہ لرزہ خیز منظر دیکھ کر لوگ اِستِغفار پڑھنے لگے اورجُوں تُوں قَبْربند کرکے خوف زدہ لوٹ گئے۔