Brailvi Books

کالے بِچّھو
18 - 24
داڑھی رکھنے کی ابھی عمر نہیں آئی تھی! کہیں اس لئے تو انتقال سے صرف پندرہ ۱۵ دن پہلے داڑھی صاف نہیں کروا دی تھی! نہیں ہرگز نہیں۔ بس بے چارے کے نصیب! بُری صحبت کا اثر! اللہ عَزَّوَجَلَّ ! اس کی مغفِرت کرے۔ یہ ڈوبنے والا نوجوان ہم سب کو اُبھارنے کے لئے بَہُت کچھ سامانِ عبرت چھوڑ گیا! جو کوئی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے دور ہونے کا خیال کرے یا سیر و تفریح کے شائقین سے دوستی کا رشتہ جوڑے، اسے چاہئے کہ اس عبرتناک واقِعہ پر اچّھی طرح غور کرلے کہ کہیں میں بھی دوسروں کے لئے سامانِ عبرت نہ بن جاؤں! کہیں ایسا نہ ہو کہ میرے یہ فیشن پرست دوست خود تو ڈُوبے ہیں مجھے بھی نہ لے ڈُوبیں! اور غور کرے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ میری زندَگی کے دن پورے ہونے کو آگئے ہوں اور اِسی وجہ سے شیطان اپنا پورا زور مجھ پر لگا رہا ہو، کہیں چند روز کی بُری صُحبت کی نُحُوست کے ذَرِیعے وہ میری پوری زندگی کی کمائی پر پانی نہ پھیر دے۔ بے نَمازیوں اور فاسِقوں کی صُحبتوں میں بیٹھنے والو! خبر دار!!!