کالے بِچّھو |
مدنی ماحول سے وابَستہ رہا اور داڑھی بھی سجا لی۔ پھر نہ جانے کیاسُوجھی! شاید بُرے دوست مل گئے۔ مَعاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ داڑھی صاف کروا دی۔ شبِ جُمُعہ کو بابُ المدینہ کراچی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں غیر حاضِر رہا۔جُمُعہ کے روز دوستوں کے ساتھ بابُ المدینہ( کراچی )کی مشہور تفریح گاہ ''ہاکس بے'' کے ساحلِ سمندر پرپِکنک منانے کے لئے چلا گیا۔ اور آہ! بے چارہ ڈوب کر موت کا شکار ہوگیا۔
ملے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے مکیں ہو گئے لا مکاں کیسے کیسے ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے زمیں کھا گئی نوجواں کیسے کیسے! جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
فیشن پرستوں کی صُحْبَت تو بہ توبہ!
اس مرحوم نوجوان کی عمر تقریباً بیس۲۰ سال ہوگی۔ کیا عمر تھی! شاید