Brailvi Books

کالے بِچّھو
16 - 24
بھیک لینے جائیں گے؟ کون اللہ عَزَّوَجَلَّ کے قَہروغَضَب سے بچانے والا ہوگا؟ ابھی موقع ہے، جب تک سانس باقی ہے، وقت ہے، جھٹ پٹ توبہ کرلیجئے، اپنے چِہرہ کو پیارے پیارے اور میٹھے میٹھے آقا صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کی میٹھی میٹھی سنّت سے آراستہ کرلیجئے، اپنے چِہرے پرمَحَبَّت کی نشانی سجالیجئے۔ یہ خوش فہمی ختم کردیجئے کہ ابھی توعُمر ہی کیا ہے؟ بعد میں رکھ لیں گے، شادی کے بعد دیکھی جائے گی! بھولے بھالے اسلامی بھائیو! شیطان کے چکّر میں مت آیئے! وہ کیسے ہی عزیز کی زَبانی تمہیں یہ باوَر کروانے کی کوشِش کرے کہ ابھی تمہاری عمر داڑھی رکھنے جتنی نہیں ہوئی ہے، بعد میں رکھ لینا۔ یہ شیطان کا بد ترین کامیاب وار ہے۔ اِس وار سے اِس مَردود نے نہ جانے کتنوں کو تباہ کردیا۔ آئیے ! آپ کو ایک عبرتناک واقِعہ سناؤں۔
مرنے سے پہلے شامت
    ایک نوجوان کم و بیش سال بھر ''دعوتِ اسلامی'' کے سنّتوں بھرے
Flag Counter