کالے بِچّھو |
صورت میرے دشمنوں جیسی بنائے پھرتے تھے؟کیا تم تک میرے یہ ارشادات نہ پہنچے تھے :(۱)''مونچھیں خوب پست (یعنی چھوٹی) کرو اور داڑھیوں کو مُعافی دو (یعنی ان کو بڑھنے دو) اور یہودیوں کی سی صورت مت بناؤ۔''
( شرح معانی الآثار ، للطحاوی ج۴ ص۲۸دار الکتب العلمیۃ بیروت)
(۲)''جو میری سنّت اختیار کرے، وہ میرا اور جو میری سنّت سے منہ پھیرے، وہ میرا نہیں۔''
(کنز العمال ج ۸ ص۱۱۶ رقم ۲۲۷۴۹ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
(۳) ''جو میری سنّت پر عمل نہ کرے، وہ مجھ سے نہیں۔''
(سنن ابنِ ماجہ ج۲ ص۴۰۶ حدیث ۱۸۴۶ دار المعرفۃ بیروت)
اگر آقا صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم روٹھ گئے تو.......!
فیشن پر مر مٹنے والو! یہ ارشاداتِ عالیہ یاد دلانے کے بعد اگر خدانخواستہ ہمارے پیارے آقا صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم روٹھ گئے تو آپ کیا کریں گے؟ کس کے دروازے پر فریاد کریں گے؟ کس کے دروازے پر شفاعت کی