Brailvi Books

کالے بِچّھو
13 - 24
ہوگی۔ اسی سرکار نامدار صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کی خدمتِ اقدس میں سب کو حاضِری دینی ہوگی۔ یاد رکھئے! جو جس حال میں مرے گا، اُسی حال میں قِیامت کے روز اٹھایا جائے گا۔ داڑھی والا، داڑھی کے ساتھ اٹھے گا اور داڑھی مُنڈا، داڑھی مُنڈا ہی اٹھے گا۔ 

    اے محبوب صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کی سنّت کو پامال کرنے والو! اگر پیارے سرکار شَہَنشاہِ ابرارصلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم نے آپ سے اِستِفسار فرما لیا: ''کیا تم مجھ سے مَحَبَّت کرتے رہے ہو؟'' ظاہر ہے انکار تو کرہی نہیں سکتے ، یہی عرض کریں گے،:یارسولَ اللہ  عَزَّوَجَلَّ و صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم ! آپ ہی ہمارے سب کچھ ہیں، ہم آپ صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کو اپنے ماں باپ، مال، اولاد سب سے عزیز تر سمجھتے ہیں۔ سرکار صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم !ہم تو دنیا میں جھوم جھوم کر عرض کیا کرتے تھے۔ ؎
مِرے تو آپ ہی سب کچھ ہیں رحمتِ عالَم! 

میں جی رہا ہوں زمانے میں آپ ہی کے لئے
Flag Counter