Brailvi Books

کالے بِچّھو
12 - 24
بڑھاؤں اور مُونچھیں کترواؤں۔''
 (مدارج النبوۃ ج۲ ص۲۲۴،۲۲۵ مرکز اہل سنت برکاتِ رضا، ہند،فتاویٰ رضویہ ج ۲۲ ص ۶۴۷ )
قِیامت کا دل ہلا دینے والا منظر
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس واقعہ پر غور فرمائیے! سمجھ میں نہ آیا ہو تو دوبارہ پڑھئے! خوب غور کیجئے! دو ایسے اشخاص جو ابھی کافر ہیں مسلمان نہیں ہوئے۔ احکامِ شریعت سے ناواقِف بھی ہیں اورمُکلَّف بھی نہیں۔ مگر چُونکہ انھوں نے فِطری وَضع کے ساتھ زیادَتی کی،چِہرہ کے قُدرَتی حُسن کو برباد کیا۔ سرکارِ عالی وقار صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کی طبیعتِ مبارکہ کو ان کا یہ ( یعنی داڑھی منڈانے کا) فعل انتہائی ناگوار گزرا اور باوُجود رَحمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن ہونے کے فرمایا: ''تم پر ہلاکت ہو۔'' ذرا سوچئے! غور کیجئے! جب میدانِ قِیامت میں سب جمع ہوں گے، نفسی نفسی کا عالم ہوگا، ماں بیٹے سے اور بیٹا باپ سے بھاگ رہا ہوگا۔ اُس وقت ایک ہی تو ذاتِ پاک صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم ہوگی جو عاصیوں کی اُمّیدگاہ
Flag Counter