Brailvi Books

کالے بِچّھو
11 - 24
جاتی ہے)     باذان نے ایک فوجی دستہ مامور کیا، جس کے افسر کا نام خرخسرہ تھا۔ نیز سرکارِ مدینہ صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کے اثر و رُسوخ پر گہری نظر ڈالنے کے لئے ایک ملکی افسر بھی اس کے ساتھ کیا جس کا نام بانویہ تھا۔ یہ دونوں افسران جس وقت سرکارِ مدینہ صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں پیش کئے گئے تو رعبِ نبوتِ مصطَفٰے صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کی وجہ سے ان کی گردن کی رگیں تھرتھرا رہی تھیں۔ یہ لوگ چُونکہ آتَش پرست پارسی تھے۔ اِس لئے داڑھیاں مُنڈی ہوئیں اور مونچھیں اس قَدَر بڑھی ہوئی تھیں جن سے ان کے لب ڈھکے ہوئے تھے اور اپنے بادشاہ پرویز کو ''رب ''کہا کرتے تھے۔ ان کے چِہرے دیکھ کر پیارے آقا صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کو تکلیف پہنچی، کراہت کے ساتھ فرمایا: ''تم پر ہلاکت ہو کہ ایسی صورت بنانے کا تم سے کس نے کہا ہے؟'' انھوں نے جواب دیا: ''ہمارے رب پرویز نے۔'' پیارے آقا صلّی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم نے فرمایا: ''مگر میرے رب تعالیٰ نے تو مجھے یہ حکم دیا ہے کہ داڑھی