ایک اندھا بھکاری تھا جو اپنی آنکھیں چُھپائے رکھتا تھا۔ اس کا سُوال کرنے کا انداز بڑا عجیب تھا،وہ لوگوں سے کہتا:''جومجھے کچھ دے گااس کو ایک عجیب بات سناؤں گا اورجوزائد دے گا اس کو ایک عجیب چیز بھی دکھاؤں گا ۔ '' ابواسحق ابراہیم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: کسی نے اُس کو کچھ دیا تو میں اس کے پاس کھڑا ہوگیا ۔ اُس نے اپنی آنکھیں دِکھائیں ، میں یہ دیکھ کر حیران و شَشدر رہ گیا کہ اُس کی آنکھوں کی جگہ دوسُوراخ تھے جن سے آرپارنظر آتاتھا ۔ اب اس نے اپنی داستان حیرت نشان سنانی شروع کی ،کہنے لگا: میں اپنے شہر کا نامی گرامی کفن چور تھا اورلوگ مجھ سے بے حد خوفزدہ رہتے تھے ۔ اِتِّفاق سے شہر کا قاضی (یعنی جج)بیمار پڑ گیا ،اس کو جب اپنے بچنے کی اُمّید نہ